ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اے سی بی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سمن بھیجا 

اے سی بی نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو سمن بھیجا 

Sat, 08 Oct 2016 12:28:53    S.O. News Service

نئی دہلی،7 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )اینٹی کرپشن بیور (اے سی بی)نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو دہلی خاتون کمیشن میں مبینہ بھرتی گھوٹالے کی جانچ کے سلسلے میں سمن بھیجا ہے۔اے سی بی کے سربراہ مکیش مینا نے بتایا کہ سسودیا سے 14؍اکتوبر کو پوچھ گچھ ہوگی۔اس سے پہلے اے سی بی نے دہلی خاتون کمیشن کی سابق سربراہ برکھا شکلا سنگھ کی شکایت کی بنیاد پر اس معاملے میں درج ایف آئی آر میں وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کمیشن کی موجودہ صدر سواتی مالیوال کا نام لیا تھا۔کیجریوال نے اس معاملے میں سازش کا پردہ فاش کرنے کی بات کہی تھی۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اشارے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔اس سلسلے میں 30؍ستمبر کو دہلی اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا تھا لیکن دہلی کے وزیر اعلی نے اس معاملے میں یہ کہتے ہوئے کوئی تفصیل دینے سے گریز کیا کہ یہ وقت مناسب نہیں ہے کیونکہ فوج نے گذشتہ شب کنٹرول لائن کے پار دہشت گرد وں کے ٹھکانوں پر سرجیکل حملے کیا تھا ۔


Share: